ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آر ایس ایس کا ریزرویشن مخالف بیان بی ایس پی کو طاقت دینے کی کوشش !

آر ایس ایس کا ریزرویشن مخالف بیان بی ایس پی کو طاقت دینے کی کوشش !

Wed, 25 Jan 2017 12:00:56  SO Admin   S.O. News Service

بی جے پی ،آر ایس ایس کے جال میں عوام نہیں آئیں گے : ڈاکٹر تاج الدین انصاری

نئی دہلی، 24 جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور بنکر رہنما ڈاکٹر تاج الدین انصاری نے کانگریس -ایس پی اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے لوگوں سے اس اتحاد کو بھاری اکثریت کیساتھ ووٹ دینے اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ڈاکٹر تاج الدین نے اس اتحاد کو یوپی اور ملک کیلئے بہترین قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ اتحاد ریاست میں جیت کی نئی تاریخ لکھے گا۔ ڈاکٹر تاج الدین انصاری نے کہاکہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی کو ملے 30فیصد ووٹ اور کانگریس کو ملے گیارہ فیصد ووٹ اس بات کی دلیل ہیں کہ اس اتحاد کو اب 45فیصد ووٹ ملیں گے اور کم وبیش 325سیٹیں ملیں گی ۔ کانگریس رہنما نے کہاکہ 8نومبر کو مودی کا وقت تھا لیکن جنوری ،فروری اور مارچ عوام کے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کل مودی کے پالے میں جب گیند تھی لیکن آج عوام کے پالے میں گیندہے۔انہوں نے کہاکہ مودی نے ملک کے لوگوں کو بھکمری کے ڈگر پر لادیا اور لوگ کے ہاتھوں میں کٹورہ آگیا اور نوبت یہ آگئی کہ چالیس لاکھ سے زائد لوگ نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ڈاکٹرتاج الدین انصاری نے کہاکہ اب لوگ مودی کی ملک اور عوام مخالف پالیسیوں سے بدلہ لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جب جب اس ملک پر تانہ شاہی کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو ملک نے اسے ٹھکرا دیا ہے اس لئے اب مودی کی تاناشاہی پالیسیوں کو بھی ٹھکرا کرہی دم لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ بی جے پی یوپی میں50سیٹ بھی حاصل نہیں کرسکے گی۔ ڈاکٹر تاج الدین انصاری نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ گوا ، پنجاب اور اتراکھنڈ میں بھی کانگریس پارٹی مکمل اکثریت کیساتھ سرکار بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کا ریزرویشن مخالف بیان در اصل بی ایس پی کو طاقت دینے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس چاہتی ہے کہ کسی بھی قیمت پر یوپی میں بی ایس پی سب سے بڑی پارٹی ہو تاکہ وہ اس کیساتھ سرکاربناسکے۔


Share: